جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری،حزب اللہ کا ٹھکانہ نشانے پر

سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی ایک طرف اسرائیلی فوج اور دوسری طرف لبنان میں حزب اللہ گروپ اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان تقریباً روزانہ کی بنیاد پر سرحد پار گولہ باری شروع ہو گئی ہے

2144693
جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری،حزب اللہ کا ٹھکانہ نشانے پر

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے کل  شام جنوبی لبنان کے علاقے یارون میں حزب اللہ  کے خفیہ ٹھکانے پر بمباری کی۔

 انہوں نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں مزید کہا کہ فضائیہ نے حولہ قصبے میں حزب اللہ کے ارکان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

 لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی NNA  کےمطابق، اسرائیلی چھاپوں نے جنوبی لبنان کے تین دیہاتوں حولہ، ایتا الشعب اور ناقورہ میں موٹرسائیکلوں کو نشانہ بنایا۔

سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی ایک طرف اسرائیلی فوج اور دوسری طرف لبنان میں حزب اللہ گروپ اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان تقریباً روزانہ کی بنیاد پر سرحد پار گولہ باری شروع ہو گئی ہے ۔

ایجنسی نے وضاحت کی کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے کئی جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے، لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے ان علاقوں پر بمباری کے لیے فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے حزب اللہ کے دو ارکان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایتا الشعب کے علاقے میں سرگرم تھے۔

 اس سے قبل حزب اللہ کے پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں