اسرائیلی حملے میں زخمی ایک اور لبنانی شہری چل بسا

اسرائیلی فوج نے آج صبح ملک کے جنوب میں توپوں  سے حملہ کیا

2155602
اسرائیلی حملے میں زخمی ایک اور لبنانی شہری چل بسا

بتایا گیا ہے  کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک شخص دم توڑ گیا اور آج  کے  حملے میں حزب اللہ کا ایک سول دفاع  افسر زخمی ہوا۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے برگولی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک شخص تمام تر  کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔

خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح ملک کے جنوب میں توپوں  سے حملہ کیا۔

اس حملے میں طیبہ قصبے میں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف  اسلامک ہیلتھ کمیٹی سے وابستہ سول دفاعی  ٹیم کا ایک رکن زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے طیاروں نے بنت جبیل کے علاقے میں واقع قصبے ایتارون میں نصف شب کے بعد ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ تا ہم اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں