سوڈان: مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں، 56 شہری ہلاک

سوڈان مسلح افواج نے حالات پر قابو پانے کے لئے آپریشن شروع کروا دیا ہے، آپریشن میں جنگی طیارے بھی شامل ہیں اور پیرا ملٹری فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

1975437
سوڈان: مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں، 56 شہری ہلاک

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فوری تعاون فورسز کے درمیان جھڑپوں میں56 شہری ہلاک اور 595 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق کل سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فوری تعاون فورسز کے درمیان "عسکری سلامتی اصلاحات " کے موضوع پر عدم اتفاق مسلح جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا اور اس وقت دارالحکومت خرطوم اور دیگر مختلف شہروں میں مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

پیرا ملٹری   فورسز نے فوج کی جبل اولیا بیس اور دارفور کے شہید سابیرا بین الاقوامی ایئر پورٹ پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں فوج کے بعض ٹینک بھی پیرا ملٹری فورسز کے کنٹرول میں چلے گئے ہیں۔

 سوڈان مسلح افواج نے حالات پر قابو پانے کے لئے آپریشن شروع کروا دیا  اور کہا ہے کہ باغی پیرا ملٹری کی طرف سے طلب نہ ہونے کی صورت میں ڈائیلاگ شروع نہیں کروائے جائیں گے۔

مسلح افواج کے آپریشنوں میں جنگی طیارے بھی شامل ہیں اور پیرا ملٹری فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوڈان وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں پیراملٹری فورسز کی طرف سے خرطوم ایئر پورٹ پر حملے کا اعلان کیا ہے۔ پیرا ملٹری فورسز نے سعودی عرب ایئر لائنز کے ایک  مسافر طیارے اور  ایک سوڈان کے طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پیرا ملٹری فورسز کو ایئر پورٹ اور اس کے اطراف سے پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔

سوڈان کی ڈاکٹر کمیٹی کے مطابق جھڑپوں میں اس وقت تک 56 افراد ہلاک ا ور  595 زخمی ہو چکے ہیں۔

جھڑپوں کے خاتمے کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں جھڑپوں پر اندیشوں کا اظہار کیا   اور  فریقین سے متانت اور ڈائیلاگ کی اپیل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ سوڈان حکومت اور عوام کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔

ترکیہ کے خرطوم سفارت خانے کی طرف سے بھی کچھ عرصے تک باہر نکلنے سے پرہیز کرنے اور اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ، افریقہ یونین اور اسلامی تعاون تنظیم نے فریقین سے فائر بندی کی اپیل کی ہے۔ مصر اور سعودی عرب نے سوڈان کی صورتحال پر عرب لیگ کا فوری اجلاس طلب کیا ہے۔

فرانس ،برطانیہ، سوٹزر لینڈ اور ایران سمیت متعدد ممالک نے جھڑپوں پر اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب نے سوڈان کے لئے پروازوں کو دو طرفہ شکل میں ملتوی کر دیا اور چاڈ نے سوڈان کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔



متعللقہ خبریں