بحالی امن کی کوششوں میں سعودی عرب کا کرداد اہم ہے:یمنی وزیر اطلاعات

یمنی وزیر اطلاعات نے کہا ہےکہ سعودی  عرب ب اور ایران کے مابین تعلقات کی بحالی سے خطے پر خوشگوار اثر مرتب ہوگا،یمن میں بحالی امن کے لیے موجودہ حالات سازگار ہیں

1972636
بحالی امن کی کوششوں میں سعودی عرب کا کرداد اہم ہے:یمنی وزیر اطلاعات

یمنی وزیر اطلاعات محمد ال اریانی نے کہا ہے  کہ ان کا ملک   بحالی امن کے لیے اس وقت سازگار حالات رکھتا ہے۔

اریانی نے اپنے بیان میں  کہا کہ  ملکی بحران کے سیاسی حل کی کوششوں میں پیش رفت  آئینی حقوق اور سعودی زیر قیادت اتحاد کے لیے ایک جیت  کا درجہ رکھتی ہے، سعودی  عرب  اور ایران کے مابین تعلقات کی بحالی سے خطے پر خوشگوار اثر مرتب ہوگا،یمن میں بحالی امن کے لیے موجودہ حالات سازگار ہیں ،اس سلسلے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب ا ور عمانی وفد نے کل صنعاء میں  یمنی حوثیوں سے بحالی امن پر بات چیت کی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں