اسرائیل کے شام کے ایک نواحی علاقے میں حملے میں 2 شرہی جان بحق

دمشق کے دیہی علاقوں میں ایک  خاص مقام کو مقامی وقت کے مطابق رات سوا بارہ بجے نشانہ بنایا

1969408
اسرائیل کے شام کے ایک نواحی علاقے میں  حملے میں 2 شرہی جان بحق

بشار الاسد حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک مقام پر فضائی حملہ کیاہے۔

اسد حکومت کی خبر رساں ایجنسی صنا  نے  فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی خبر میں  دعوی کیا ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں ایک  خاص مقام کو مقامی وقت کے مطابق رات سوا بارہ بجے نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں 2 شہریوں کے  ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والی خبر میں  کہا گیا ہے کہ ، "ہمارے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائلوں کا تعاقب کرتے ہوئے  ان میں سے کچھ کو مار گرایا۔ حملے کے نتیجے میں نقصان  پہنچا ہے۔"

اس حملے کے حوالے سے اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

یہ  سب کے علم میں ہے کہ  دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں حکومتی فوج کے علاوہ ایرانی پاسداران انقلاب، خاص طور پر لبنانی حزب اللہ کے عناصر کی قیادت میں دہشت گرد گروہ موجود ہیں۔

2011 میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے، اسرائیل کبھی کبھار شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور حکومت کے فوجی مقامات پر حملے کرتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں