اسرائیل: وزیراعظم نے متنازع عدالتی اصلاحات بل موخرکردیا،مظاہرے جاری

اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف کئی ہفتوں سے عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں  دو پولیس اہلکار زخمی جبکہ پانچ مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا

1966079
اسرائیل: وزیراعظم نے متنازع عدالتی اصلاحات بل  موخرکردیا،مظاہرے جاری
israil gostericilere mudahale1.jpg
israil gostericilere mudahale.jpg

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ملک گیر احتجاج کے بعد اپنی حکومت کے متنازع عدالتی اصلاحات بل پر قانون سازی اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔

ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے مطابق، اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف کئی ہفتوں سے عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں  دو پولیس اہلکار زخمی جبکہ پانچ مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

 گزشتہ اتوار کو  نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِدفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا تھا، وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے زور پکڑ گئے اور مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

 اسرائیل میں  قومی مزدور یونین کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر کاروبار زندگی معطل رہا جبکہ  ہڑتال کے باعث تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئیں اس کے علاوہ  اسرائیلی بندرگاہوں، بینکوں، اسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی کام بند رہا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتسوغ نے بھی گزشتہ روز حکومت سے متنازع بل روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے  کہ اسرائیلی حکومت کے متنازع بل میں پارلیمان کو عدالتی فیصلوں کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیا جا رہا ہے



متعللقہ خبریں