عراق: بارشیں اور سیلابی ریلے، ملک کا طویل ترین پُل بیٹھ گیا

دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلے میں ملک کے طویل ترین پُل کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے

1959288
عراق: بارشیں اور سیلابی ریلے، ملک کا طویل ترین پُل بیٹھ گیا

عراق میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلے میں ملک کا طویل ترین پُل داکوک کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے۔

کرکوک محکمہ برائے پُل  وشاہراہ  کے ڈائریکٹر قاسم حمزہ نے کہا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلے میں کرکوک اوربغداد  کی شاہراہوں کو ایک دوسرے سے ملانے والے  داکوک پُل کا ایک حصہ بیٹھ گیا ہے۔

حمزہ نے کہا ہے کہ مذکورہ شاہراہ پربہت سے پُل ہیں لیکن تحصیل داکوک میں واقع اور ایک کلو میٹر  طوالت کے ساتھ ملک کا طویل ترین داکوک پُل نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ  دو رویہ پُل 23 ستونوں پر قائم ہے اور حالیہ سیلابی بارشوں میں 5 ستونوں کے زیریں حصوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے نتیجتاً  پُل کا کچھ حصہ بیٹھ گیا ہے۔ پُل کو بھاری گاڑیوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں