اسرائیلی جنگی طیاروں کا علی الاصبح غزہ پر حملہ

اسرائیلی فوج کے ترجمان  آویخائی  آدرائی نے بتایا کہ آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی  گئی ہے جس سے متعلق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہےکہ یہ کاروائی  فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد جواباً  کی گئی ہے

1945507
اسرائیلی جنگی طیاروں کا علی الاصبح غزہ پر حملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے  زیر محاصرہ غزہ پر بمباری کی گئی ہے۔

 اسرائیلی فوج کے ترجمان  آویخائی  آدرائی نے بتایا کہ آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی  گئی ہے جس سے متعلق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہےکہ یہ کاروائی  فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد جواباً  کی گئی ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ آج  علی الصبح غزہ کی پٹی پر کئی دھماکے ہوئے ہیں تاہم ان میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے غزہ کی خفیہ ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، ان مقامات پر حماس نے راکٹوں کی تیاری کے لیے بارود جمع کر رکھا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ حملے گزشتہ ہفتے کے روز غزہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی حکام نے غزہ کی پٹی سے کسی بھی راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے البتہ فلسطینی  صلیب احمر کا کہنا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں