ایرانی بریگیڈئیر شام میں ہلاک ہو گیا

پاسدارانِ انقلابِ اسلامی فورسز کے، بریگیڈئیر ابوالفضل علیجانی  کی شام میں ہلاک ہو گئے

1871332
ایرانی بریگیڈئیر شام میں ہلاک ہو گیا

ایران نے، پاسدارانِ انقلابِ اسلامی فورسز کے، بریگیڈئیر ابوالفضل علیجانی  کی شام میں ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق شام میں بطور فوجی مشیر  فرائض پر مامور ایرانی کمانڈر علیجانی کل، شام میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر میں ایرانی کمانڈر کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اگرچہ مذکورہ خبر میں علی جانی کے رتبے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی لیکن ملکی ذرائع ابلاغ میں شئیر کی گئی تصاویر میں بریگیڈیر کا رتبہ دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایران، شام میں انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کو" فوجی مشیر" قرار دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں