ترکی اور اسرائیل کے درمیان ایوی ایشن سمجھوتہ طے پا گیا

حالیہ ہفتوں کے واضح اور تعمیری مذاکرات کے بعد اسرائیل اور ترکی کے سول ایوی ایشن حکام نے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں: اسرائیل وزارت اعظمیٰ

1853578
ترکی اور اسرائیل کے درمیان ایوی ایشن سمجھوتہ طے پا گیا

ترکی اور اسرائیل کے درمیان ایوی ایشن سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

اسرائیل وزارت اعظمیٰ پریس آفس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیل ائیر لائن کے ترکی کے لئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان ابتدائی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" سمجھوتہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ میں ایک اہم نقطے کی حیثیت رکھتا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ہونے والے واضح اور تعمیری مذاکرات کے بعد اسرائیل اور ترکی کے سول ایوی ایشن حکام نے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سمجھوتہ، اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لیپڈ  کے 23 جولائی کے بحیثیت وزیر خارجہ دورہ  انقرہ کے دوران ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ طے پانے والے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ہے۔

"مذکورہ ابتدائی  سمجھوتہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو وسعت اور فروغ دینے کے فیصلے کا حصہ ہے۔ سمجھوتہ نہ صرف اسرائیل ائیر لائن کی ترکی کے لئے پروازوں  کو یقینی بنائے گا بلکہ حتمی سمجھوتے  کی طرف پیش قدمی  کے راستے میں بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے"۔

واضح رہے کہ اس سمجھوتے کے ساتھ اسرائیل ائیر لائن 1951 کے بعد سے پہلی دفعہ ترکی کے لئے پروازیں شروع کر سکے گی۔



متعللقہ خبریں