روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ،دو طرفہ تعلقات پر غور

اس بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام اور اس حوالے سے کسی حتمی معاہدے کی بحالی کےلیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے

1840031
روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ،دو طرفہ تعلقات پر غور

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے  ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے رابطہ کیا ہے۔

 کریملن کے مطابق،اس بات چیت میں روس اور ایران کے تعلقات پر غور کیا گیا۔

بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام اور اس حوالے سے کسی حتمی معاہدے کی بحالی کےلیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اس بات چیت میں علاقائی استحکام و سلامتی سمیت شام کے تنازعے کے  پر امن حل کے لیے آستانہ فورم کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی ۔

 



متعللقہ خبریں