ترک رابطہ و تعاون ایجنسی کی عراق میں خیراتی سرگرمیاں

تیکا نے  دارالحکومت بغداد سے  رمضان پروگرام کا آغاز  کیا تھا  اور گزشتہ روز کرکوک میں رمضانی پیکٹ تقسیم کیے  تھے

1813635
ترک رابطہ و تعاون ایجنسی کی عراق میں خیراتی سرگرمیاں

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی  تیکا   نے عراقی شہر عربیل میں  احتیاج مند خاندانوں کو خوردنی  اشیا کی امداد  فراہم کی ہے۔

TIKA بغداد کے کوآرڈینیٹر مصطفیٰ یازیجی نے کہا کہ ہم  ماہ رمضان میں  عراق بھر میں 6 ہزار خاندانوں کو امدادی    سامان   فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تیکا نے  دارالحکومت بغداد سے  رمضان پروگرام کا آغاز  کیا تھا  اور گزشتہ روز کرکوک میں رمضانی پیکٹ تقسیم کیے  تھے ،  کل  ہم نے عربیل کے بہرکہ پناہ گزین کیمپ میں 300 خاندانوں میں خوردنی  پیکٹ  تقسیم کیے ہیں۔اس سال عربیل کے آس پاس کی کے مپوں میں کھانے کے 2,000 پارسل تقسیم کیے جائینگے۔

TIKA کے کوآرڈینیٹر یازیجی نے مزید کہا کہ ہم  کربلا اور ناصریہ میں بھی  غریب اور نادار خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کریں گے۔



متعللقہ خبریں