شام: اعزاز میں بم حملہ

شام کی شمالی تحصیل اعزاز میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ، ایک شخص ہلاک

1782781
شام: اعزاز میں بم حملہ

شام کی شمالی تحصیل اعزاز میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ترکی کے شہر کیلیس کے ساتھ سرحدی اور شامی مخالفین کے زیرِ کنٹرول تحصیل اعزاز کے مرکز میں گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔

جائے وقوعہ پر ضروری تحقیقات کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کئے جانے کا احتمال ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ  YPG/PKK شام کے شمال میں دہشت گردی سے پاک کئے گئے علاقوں کو مارٹر گولوں اور بم حملوں کے ساتھ نشانہ بناتی رہتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں