ایران میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک

ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 2 پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

1782050
ایران میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک

ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 2 پائلٹس سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ اسپورٹس ہال اور اسکول کے قریب حادثے کا شکارہوا البتہ  طیارہ مقامی ہے یا غیر ملکی اس بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

ایران کے مقامی خبررساں کا کہنا ہے کہ طیارہ جس اسکول کے قریب زمین پر گرا، وہ اس وقت بند تھا، جبکہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ایک راہ گیر تھا جو حادثے کی زد میں آگیا۔



متعللقہ خبریں