امریکی قیادت کی اتحادی قوتوں کے شام میں حملے
مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی تنصیب کے لیے خطرہ بننے والے شارٹ رینج میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج نے مبینہ طور پر شام میں کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے لیے استعمال ہونے والے لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا۔
اتحادی افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی شام میں امریکی فوجیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی تنصیب کے لیے خطرہ بننے والے شارٹ رینج میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ لانچنگ ٹھکانے شام کے یشل کھوئے علاقے کے جوار کے علاقوں کے لیے خطرہ تشکیل دیتے ہیں جنہیں اپنے تحفظ کے لیے ہدف بنایا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس یقین کرنے کا جواز موجود ہے کہ زیر بحث مقامات یشل کھوئے کے کے خلاف حملوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ علاقے کے مکینوںکی حفاظت کے لیے انہیں ہمیشہ اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
کربی نے کہا کہ وہ اس بات پر تبصرہ نہیں کر سکتے کہ کس گروپ نے لانچنگ سائٹس کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
متعللقہ خبریں
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز