اسرائیلی پولیس کی فائرنگ،1 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ علاقے میں چاقو زنی کے الزام میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلا کر دیا

1735615
اسرائیلی پولیس کی فائرنگ،1 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ علاقے میں چاقو زنی کے الزام میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلا کر دیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق، مشرقی القدس  کے قدیم شہر نامی علاقے میں  اسرائیلی پولیس پر ایک فلسطینی نے چاقو سے حملے کی کوشش کی ۔

یہ واقعہ مسجد الاقصی میں واقع قدیم شہر میں موجود آسٹریائی مسافر خانے کے قریب پیش آیا جس میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔

 اس واقعے کے بعد اسرائیلی پولیس نے قدیم شہر  کے بعض دروازوں کو بند کر دیا۔

واضح رہے کہ حقوق انسانی کی بعض تنظیمیں اسرائیلی حکومت پر الزام لگا رہی ہیں کہ وہ  قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فلسطینیوں پر ظلم کر رہی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں