اسرائیلی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت ایک شخص شہید ہوگیا

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت ختم نہ ہوسکی، اسرائیلی فوج نے آج خاتون سمیت ایک دیگر شخص کو شہید کردیا

1712580
اسرائیلی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت ایک شخص شہید ہوگیا

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت ختم نہ ہوسکی، اسرائیلی فوج نے آج خاتون سمیت ایک دیگر شخص کو شہید کردیا۔

مسجد اقصیٰ کے پاس فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کیا گیا۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے افسران کو چاقو مارنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والی ایک گلی میں پولیس پر وار کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب   مغربی کنارے کے شمالی حصے میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں اسرائیلی قوتوں نے ایک  فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے اسرائیلی  قوتوں پر فائرنگ کی تھی

خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 5 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔



متعللقہ خبریں