کورونا وباء کی وجہ سے ملک میں 11 لاکھ انسان بیروزگار ہو گئے ہیں

کووِڈ۔19 کی وجہ سے 11 لاکھ انسان بیروزگار ہو گئے ہیں۔ گیارہ لاکھ انسانوں کی بیروزگاری نے کئی لاکھ انسانوں کو مشکلات سے دوچار کیا ہے: صدر حسن روحانی

1668187
کورونا وباء کی وجہ سے ملک میں 11 لاکھ انسان بیروزگار ہو گئے ہیں

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں 11 لاکھ انسان بیروزگار ہو گئے ہیں۔

حسن روحانی نے ملک کے مختلف صوبوں میں مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے  ملک کی اقتصادی صورتحال پر بات کی اور کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے دوبارہ سے لاگو کی جانے والی پابندیوں نے اشیائے صرف کی قیمتوں  میں اضافے اور افراط زرِ کے حوالے سے عوام پر بھاری دباو ڈالا ہے۔

روحانی نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کی وجہ سے 11 لاکھ انسان بیروزگار ہو گئے ہیں۔ گیارہ لاکھ انسانوں کی بیروزگاری نے کئی لاکھ انسانوں کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ اس کے علاوہ اقتصادی جنگ، خشک سالی اور سیلاب نے بھی عوام کے مصائب میں اضافہ کیا ہے۔

وباء کی وجہ سے درپیش بعض رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ " ہم نے ماسک طلب کئے لیکن کوئی نے ہمیں ماسک نہیں دے رہا تھا ، کوئی ہمیں وینٹیلیٹر نہیں دے رہا تھا۔ احمق ٹرمپ نے ہمیں پیغام بھیجا کہ اگر آپ ونٹیلیٹر چاہتے ہیں تو ہم آپ کو چار عدد وینٹیلیٹر بھیج دیتے ہیں۔ میں نے جواباً کہا کہ آپ بتائیں اگر آپ چاہتے ہیں تو ہم آپ کو چالیس عدد وینٹیلیٹر بھیج دیتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں