ایران: 5.2 کی شدت سے زلزلہ
صوبہ ایلام میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
1652622
ایران کے مغربی صوبے ایلام میں 5.2 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تہران یونیورسٹی سسمولوجک سینٹر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجکر 24 منٹ پر آیا ۔
زلزلے کا مرکز صوبہ ایلام کا شہر صالح آباد تھا اور اس کی زیرِ زمین گہرائی 9 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعللقہ خبریں
شمالی عراق و شام میں مزید 17 دہشت گرد جہنم واصل
دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ موثر اور فیصلہ کن طریقے سے جاری ہے، ترک مسلح افواج