اسرائیل: امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا اسرائیل کو یہ کام تنہا کرنا پڑے گا

امریکہ کبھی بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا، اسرائیل  اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے اپنے بل بوتے پر کاروائی کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے: ہینیگبی

1576358
اسرائیل: امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا اسرائیل کو یہ کام تنہا کرنا پڑے گا

اسرائیل کے وزیر برائے آبادکاری تزاچی ہینیگبی نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا اسرائیل کو تن تنہا یہ کام کرنا پڑے گا۔

ہینیگبی نے اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تہران کی جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے لئے بہت ممکن ہے کہ مستقبل میں فوجی کاروائی کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہ رہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا، اسرائیل  اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے اپنے بل بوتے پر کاروائی کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

ہینیگبی نے مزید کہا ہے کہ ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کرنے کی صلاحیت کے'نہایت محدود' ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں جو بائڈن  کے عہدِصدارت کے آغاز سے ہی اسرائیلی حکام کی طرف سے ایران کی جوہری پروگرام کے خلاف جاری کئے جانے والے بیانات مرکز توجہ بن رہے ہیں۔  

اسرائیل کے وزیر توانائی یووال سٹینٹز نے بھی  KAN کے لئے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا تھا کہ ایران کے ایٹم بم بنانے میں بس  ایک دو سال کا عرصہ رہ گیا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک روز قبل این بی سی کے لئے انٹرویو کے دوران  دعوی کیا تھا کہ ایران سے 2015 کے جوہری سمجھوتے کی پابندیاں ہٹائی جاتی رہیں تو وہ چند ہفتوں میں ہی جوہری اسلحے کے لئے ضروری یورینئیم حاصل کر لے گا۔



متعللقہ خبریں