یمن، نو منتخب حکومت کے وزرا نے اپنے امور کو سرکاری طور پر سنبھال لیا

یمنی ایوان صدر نے 18 دسمبر کو ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم معین عبدل الملک  کی قیادت میں 24 وزرا  کا اعلان کیا تھا

1556958
یمن، نو منتخب حکومت کے وزرا نے اپنے امور کو سرکاری طور پر سنبھال لیا

یمن میں  نئی قائم ہونے والی حکومت کے وزرا نے ایک طویل عرصے کے بعد عبوری دارالحکومت عدن میں سرکاری طور پر اپنے  امور سنبھال لیے ہیں۔

حکومت سے منسلک صبا خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق وزیر خارجہ،  وزیر خزانہ، وزیر توانائی و بجلی، وزیر سماجی بہبود و محنت، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و ثقافت، وزیر ِ قانون، وزیر منصوبہ بندی و بین الاقوامی امور  سمیت بعض وزرا نے عدن میں ا موری اجلاس منعقد کیا۔

یمنی ایوان صدر نے 18 دسمبر کو ایک قرار داد جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم معین عبدل الملک  کی قیادت میں 24 وزرا  کا اعلان کیا تھا، جنہوں نے 26 دسمبر کو سعودی عرب میں مقیم صدر عبدالربع منصور حادی  سے حلف لے لیا تھا۔

خیال رہے کہ حادی متعدد حکومتی اختیارات کو اتحادی قوتوں کے سال 2015 سے حوثیوں کے خلاف آپریشن کے بعد سے ریاض سے سر انجام دے رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں