فلسطین: یہ فیصلہ فلسطینی عوام اور اس کے جائز حقوق پر کھُلا حملہ ہے

فلسطین، خارجہ سیاست میں صرف اسرائیل کے ساتھ ہی نہیں اس کی حامی ٹرمپ انتظامیہ کے اثر و نفوذ کے خلاف بھی جدوجہد کر رہا ہے: فلسطین وزارت خارجہ

1485578
فلسطین: یہ فیصلہ فلسطینی عوام اور اس کے جائز حقوق پر کھُلا حملہ ہے

فلسطین انتظامیہ نے کہا ہے کہ سربیا اور کوسووا  کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے کا فیصلہ فلسطینی عوام اور اس کے جائز حقوق پر کھُلا حملہ ہے۔

سربیا اور کوسووا کے بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے سے متعلق اعلان کے بعد فلسطین وزارت خارجہ کی طرف سے تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ امریکہ انتظامیہ کی اسرائیل حامی پالیسیوں اور اس کی ہدایت کے سامنے گردن جھکوانے کے لئے اپنے اثر و رسوخ  اور فریب کاریوں کے استعمال کا ایک تازہ ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سربیا اور کوسووا کا بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے کا فیصلہ فلسطینی عوام اور اس کے جائز حقوق پر ناجائز اور کھُلا حملہ ہے۔ فلسطین، خارجہ سیاست میں صرف اسرائیل کے ساتھ ہی نہیں ، قابض کی توسیعی پالیسیوں  اور اس کی حامی ٹرمپ انتظامیہ کے اثر و نفوذ کے خلاف بھی جدوجہد کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سربیا حکومت سے موضوع سے متعلق سرکاری بیان کا مطالبہ کیا گیا ہےاور اقوام متحدہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان دونوں ممالک کے خلاف دعوی دائر کرنے سمیت تمام ترجیحات پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کوسووا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے گا اور سربیا اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کوسووا اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرے گا۔


ٹیگز: #فلسطین

متعللقہ خبریں