ایران نے بحر ہند میں کروز میزائل کا تجربہ کرڈالا

بتایا گیا ہے کہ ایران کی وزارت دفاع کی طرف سے تیار کردہ کروز میزائل کے خشکی  سے سمندر اور سمندر سے  سمندر کی جانب تجربات کیے گئے جنہوں نے 280 کلومیٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا

1438761
ایران نے بحر ہند میں کروز میزائل کا تجربہ کرڈالا

ایران نے بحر ہند  کے شمال میں ایک میزائل تجربہ کیا ہے۔

 ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ، ایرانی فوج نے بحر ہند کے شمالی اور خلیج عمان کے درمیان ایک علاقے میں فوجی مشقیں کیں۔

 ان مشقوں کے  دوران  ایران کی وزارت دفاع کی طرف سے تیار کردہ کروز میزائل کے خشکی  سے سمندر اور سمندر سے  سمندر کی جانب تجربات کیے گئے جنہوں نے 280 کلومیٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا ۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو خلیج عمان میں فوجی مشقوں کے دوران ایران نے اپنے ہی بحری جہاز کو نشانہ بنا لیا تھا جس میں 19 ایرانی فوج ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں