شام پر لگائی پابندیاں "ظالمانہ" ہیں: ایران

ایران نے  شامی صدر بشار الاسد کے خلاف عائد کی گئی نئی پابندیوں کو "ظالمانہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح شامی عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے

1438696
شام پر لگائی پابندیاں "ظالمانہ" ہیں: ایران

ایران نے  شامی صدر بشار الاسد کے خلاف عائد کی گئی نئی پابندیوں کو "ظالمانہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح شامی عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

ایران کے مطابق، وہ اس طرح کے یکطرفہ اقدامات کی پاسداری نہیں کرے گا اور دمشق حکومت کے ساتھ معاشی روابط برقرار رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ روس اور ایران سن 2011سے صدر اسد کے خلاف ہونے والی بغاوت کچلنے میں دمشق حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں