امریکہ عراق میں اپنی فوجی تعداد کم کرنے پر متفق،معاہدہ طے ہوگیا

عراق اور امریکہ کی حکومتوں نے گزشتہ دن  ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عراق میں جنگجو تنظیم داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ مہینوں میں عراق سے امریکی فورسز کی تعداد میں کمی کر دی جائے گی

1434803
امریکہ عراق میں اپنی فوجی تعداد کم کرنے پر متفق،معاہدہ طے ہوگیا

امریکہ نے عراق سے آئندہ چند ماہ کے دوران فوجیوں کی تعداد گھٹانے کا اعلان کیا ہے جو وہاں جنگجو تنظیم داعش کو شکست دینے کے لیے تعینات تھے۔
عراق اور امریکہ کی حکومتوں نے گزشتہ دن  ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عراق میں جنگجو تنظیم داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ مہینوں میں عراق سے امریکی فورسز کی تعداد میں کمی کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ رواں سال  امریکی ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراقی پارلیمان نے امریکی فوجیوں کے ملک سے انخلا کی قرار داد منظور کی تھی۔
ایک اندازے کے مطابق، اس وقت امریکہ کے 5200 فوجی عراق میں موجود ہیں۔
قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے عراقی پارلیمان کے ارکان مطالبہ کر رہے تھے کہ امریکی فوج کو ملک سے بے دخل کیا جائے۔
تاہم گزشتہ روز،امریکہ کے امریکی نائب وزیرِ خارجہ ڈیوڈ شینکر اور عراقی حکام نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان بغداد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع تھا تاہم کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے یہ مذاکرات آن لائن اجلاس تک محدود رہے۔
گزشتہ روز  ہونے والے مذاکرات مختصر تھے جس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی کتنی تعداد کم کی جائے گی اور ایسا کب ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق، امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عراق میں مستقل فوجی اڈوں یا مستقل فوجی موجودگی کا خواہش مند نہیں ہے۔
اعلامیے میں عراق نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے ملک میں امریکی فوجی اڈوں کی حفاظت یقینی بنائےگا۔

 



متعللقہ خبریں