اسرائیل کی غزہ پر بمباری، حماس کے 3 ٹھکانے نشانے پر

اسرائیل نے غزہ  میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی زیریں شاخ الغسام بریگیڈ کے تین ٹھکانوں کو نشانہ  بنایا ہے

1411716
اسرائیل کی غزہ پر بمباری، حماس کے 3 ٹھکانے نشانے پر

اسرائیل نے غزہ  میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی زیریں شاخ الغسام بریگیڈ کے تین ٹھکانوں کو نشانہ  بنایا ہے ۔
 اسرائیلی فوج کے مطابق، غزہ کے جنوب میں بیت الحنون میں دو اور وسطی علاقے جوہر الدیک نامی دیہات میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ۔
 وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ  ان حملوں کے جواب میں غزہ سے راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل  گاہے بگاہے غزہ سے راکٹ حملوں کو جواز بنا کر  حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا رہتاہے



متعللقہ خبریں