اسرائیل نے شام پر فضائی حملہ کیا ہے: اسد انتظامیہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے حمص کے مشرق میں واقع تاریخی شہر  پر فضائی حملہ کیا ہے

1402391
اسرائیل نے شام پر فضائی حملہ کیا ہے: اسد انتظامیہ

شام کی بشار الاسد انتظامیہ نے ضلع حمص کے مشرقی علاقے تدمور پر اسرائیل کی طرف سے فضائی حملے کا دعوی کیا ہے۔

اسد انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی صنعا نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے حمص کے مشرق میں واقع تاریخی شہر تدمور  پر فضائی حملہ کیا ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ ہمارے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا جواب دیا ہے اور بعض دشمن اہداف کو مار گرایا ہے۔

تاہم اسرائیل کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسد انتظامیہ نے 31 مارچ کو بھی حمص کے مشرق میں اسرائیل کی طرف سے حملے کا دعوی کیا تھا۔



متعللقہ خبریں