عراق میں داعش کا حملہ،3افراد ہلاک

توزہورماتو پولیس  سربراہ حسین علی کے مطابق ، دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجووں نے  توز ہورماتو قصبے کے شمال  مغرب میں حالاوہ نامی فوجی ہوائی اڈے کے قریب موجود حشدی الشعبی بریگیڈ پر حملہ کر دیا

1395203
عراق میں داعش کا حملہ،3افراد ہلاک

 عراق میں  داعش کے حملے میں  تین افراد ہلاک ہو گئے۔

توزہورماتو پولیس  سربراہ حسین علی کے مطابق ، دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجووں نے  توز ہورماتو قصبے کے شمال  مغرب میں حالاوہ نامی فوجی ہوائی اڈے کے قریب موجود حشدی الشعبی بریگیڈ پر حملہ کر دیا ۔

 اس حملے میں حشد الشعبی کے تین ارکان ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

 علاقے میں فوری آپریشن شروع کر دیا  گیا ہے۔



متعللقہ خبریں