سعودی اتحاد نے جنگ بندی کا اعلان کردیا،اقوام متحدہ کا خیر مقدم

کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے

1385671
سعودی اتحاد نے جنگ بندی کا اعلان کردیا،اقوام متحدہ کا خیر مقدم

کورونا وائرس کی وبا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ 
قبل ازیں، اقوام متحدہ نے سعودی حکومت سے ایسا کرنے کے لیے ایک خصوصی اپیل کی تھی۔
 حوثی باغیوں نے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔
 یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے مابین گزشتہ پانچ سال سے جاری جنگ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور یہ ملک بالکل تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں