عراق: PKK کے دہشتگردوں کی فائرنگ 2 فوجی شہید، 2 زخمی

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے دہشت گردوں کی طرف سے مارٹر فائر کے نتیجے میں ترکی کے 2 فوجی شہید اور 2 زخمی

1385376
عراق: PKK کے دہشتگردوں کی فائرنگ 2 فوجی شہید، 2 زخمی

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے دہشت گردوں کی طرف سے مارٹر فائر کے نتیجے میں ترکی کے 2 فوجی شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترکی مسلح افواج کی طرف سے دہشت گردوں کے 4 اہداف کے خلاف کئے گئے آپریشن میں PKK کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق " عراق کے شمالی علاقے حفتنن میں موجود ترک فوجی عناصر پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔ جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کے خلاف فضائی آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں