عراق، امریکی اور اتحادی قوتوں کے فوجی اڈے پر دوسری بار میزائل حملہ

تاجی فوجی اڈے پر 11 مارچ کو ہونے والے میزائل حملے میں 2 امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک، جبکہ 12 فوجی زخمی ہو گئے تھے

1378137
عراق، امریکی اور اتحادی قوتوں کے فوجی اڈے پر دوسری  بار میزائل حملہ

عراق میں متحدہ امریکہ اور عالمی اتحادی قوتوں کے فوجیو ں کے متعین ہونےو الے بغداد کے تاجی  فوجی اڈے پر ایک ہفتے کے اندر 2 بار میزائل حملہ کیا گیا۔

مقامی میڈیا سے بات کرنے والے عراقی سیکورٹی  عہدیدارن نے  بتایا ہے کہ تاجی فوجی اڈے پر کاتوشیا  میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

حکام نے اس حملے میں کسی جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا ۔

دوسری جانب مقامی میڈیا میں  حملے کے حوالے سے ابتدائی مناظر میں علاقے سے  زیادہ شدید نہ ہونےوالا دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

خیال رہے کہ تاجی فوجی اڈے پر 11 مارچ کو ہونے والے میزائل حملے میں 2 امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک، جبکہ 12 فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

عراقی وزارت ِ دفاع سے منسلک مشترکہ آپریشن   کمانڈر شپ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان کے مطابق امریکہ  کے بروز جمعرات رات گئے فوج اور ایران سے قربت رکھنے والی ملیشیا فورس حشدی شابی کے دستوں پر حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراقی صدر بہرام صالح نے  ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکی حملہ'عراقی قومی حاکمیت کی خلاف ورزی' کے مترادف ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں