امریکی پابندیاں ملکی معیشت کو نیا رخ دینے میں معاون ہو سکتی ہیں، ایرانی روحانی پیشوا

اگر ہم کمزور رہے تو یہ دشمن کی ہم پر حملے کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا

1355637
امریکی پابندیاں ملکی معیشت کو نیا رخ  دینے میں معاون ہو سکتی ہیں، ایرانی روحانی پیشوا

ایرانی لیڈر علی خامنائی  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں   کی وساطت سے ملکی معیشت تیل  پر انحصار سے  نجات  پا سکتی ہے۔

خامنائی نے دارالحکومت تہران   میں   اپنی رہائش گاہ  ایرانی فضائیہ کے اعلی سطحی حکام  کو شرف ملاقات بخشا۔

جنگ نہ چھڑنے اور "دشمن کے خطرات" کے خاتمے کے لیے طاقتور بننے کی ضرورت پر زور دینے والے خامنائی  نے  کہا کہ اگر ہم کمزور رہے تو یہ دشمن کی ہم پر حملے کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اور ملکی  حکام کے شعور کے ساتھ کاروائیاں کرنے سے ہم پر عائد پابندیاں  مواقعوں کی ماہیت اختیار کر لیں گی۔  ہم پابندیوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملکی معیشت کے تیل پر انحصار سے  چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔  کئی ایک مسائل کا منبع تیل پر دارومدار  ہے۔

انہوں نے مزید بتا یا کہ ہم کسی بھی مملکت کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتے، ہم صرف اور صرف ملکی سلامتی کے قیام اور خطرات کا قلع قمع کرنے کے درپے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں