عراق: اسمبلی، ملک سے امریکی فورسز کے انخلاء کے فیصلے کو کالعدم نہیں کرے گی

حکومت ملک سے امریکی اور دیگر غیر ملکی فورسز کو نکالنے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گی: ولئیم وردے

1340706
عراق: اسمبلی، ملک سے امریکی فورسز کے انخلاء کے فیصلے کو کالعدم نہیں کرے گی

عراق انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسمبلی، ملک سے امریکی فورسز کے انخلاء کے فیصلے کو کالعدم نہیں کرے گی۔

عراق وزارت اعظمیٰ دفتر کے پریس ترجمان ولئیم وردے نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے امریکی اور دیگر غیر ملکی فورسز کو نکالنے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

وردے نے عراقی حکومت  کے داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے امریکی فوجوں کے ملک میں قیام سے متعلق امریکہ سے نئے سمجھوتے کی تردید کی ہے  اور کہا ہے کہ  عراق انتظامیہ نے امریکہ سے ایسا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی نے حکومت کے لئے مشورہ فیصلہ کیا ہے  اور یہ مشورہ ملک سے تمام غیر ملکی فورسز کے اخراج کا احاطہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ عراق اسمبلی کی 5 جنوری کی نشست میں اکثریتی   ووٹوں کے ساتھ امریکی اور دیگر غیر ملکی فوجوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں