خطہ عرب کے طویل عرصے سے برسرِ اقتدار سلطان وفات پا گئے

عمانی سلطان قابوس نے عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں اپنا کردار ادا کیا تھا

1338900
خطہ عرب کے طویل عرصے سے برسرِ اقتدار سلطان وفات پا گئے

عالمی عرب کے جدید دور میں   میں سب سے طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والے رہنما اور عمان کے سلطان قابوس کا  79 سال کی عمر میں انتقال  ہو گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصےسے کینسر  کو موذی مرض میں مبتلا تھے۔اور ایک ماہ قبل ہی بیلجیئم میں زیر علاج رہ کر وطن واپس لوٹے تھے انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔

مان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناؤکرنےکامجازہے، لیکن اگر 3روزمیں جانشین کاچناؤنہ ہو تو پھر اعلیٰ حکام ایک بند لفافہ کھولیں گے جس میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہے۔ تاہم اس کی نوبت نہ آسکی اور  شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا ہے۔

سلطان قابوس نے ایک اعتدال پسند لیکن فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہو کر جزیرہ نما عرب کو پسماندہ سے جدید ریاست میں ڈھالا۔ سعودی سربراہی میں قائم گلف تعاون کونسل میں اپنی رکنیت محفوط بناتے ہوئے انہوں نے عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں اپنا کردار ادا کیا اور عمان ایک بہترین ثالث کے طور پر سامنےآیا۔



متعللقہ خبریں