عراق میں سلیمانی اور مہندس کے لئے 3 روزہ سوگ کا اعلان

مسلح فورسز کے کمانڈر اور وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  نے شہداء کے لئے آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے: وزارتِ اعظمیٰ آفس

1334873
عراق میں سلیمانی اور مہندس کے لئے 3 روزہ سوگ کا اعلان

عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  نے بغداد میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی، ہشدی  شابی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس  اور دیگر 8 افراد کے لئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عبدالمہدی کے آفس سے جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ " مسلح فورسز کے کمانڈر اور وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  نے شہداء کے لئے آج سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے"۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے 3 جنوری کو ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی فورسز  سے منسلک قدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی  اور ہشدی شابی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس  کو بغداد ائیر پورٹ کے قریب کئے گئے حملے میں ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حملے میں سلیمانی ، المہندس، ایرانی فوجی افسران   اور 5 عراقیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز: #سوگ , #عراق

متعللقہ خبریں