"عظیم واپسی مارچ" اسراَئیلی فوجیوں نے 30 فلسطینیوں کو زخمی کردیا

گزشتہ  شام غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ہفتہ وار  "عظیم  واپسی مارچ "میں شریک پرامن لوگوں پر صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی جس میں 30 فلسطینی زخمی ہو گئے

1327215
"عظیم واپسی مارچ" اسراَئیلی فوجیوں نے 30 فلسطینیوں کو زخمی کردیا

فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ  شام غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب ہفتہ وار  "عظیم  واپسی مارچ "میں شریک پرامن لوگوں پر صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر کم سے کم 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوجیوں نے حق واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان پر زہریلی آنسو گیس کے گولے بھی داغے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔

اس ہفتے کے حق واپسی مارچ کا عنوان الخلیل یہودی آباد کاری کے سامنے تسلیم نہیں ہو گا۔

تیس مارچ دوہزار اٹھارہ سے اب تک یہ فلسطینیوں کا مسلسل 85 واں ہفتہ وار حق واپسی مارچ تھا۔

 



متعللقہ خبریں