جنوبی عراق میں احتجاج مظاہرین نے کمشنر دفتر کوآگ لگادی

مقامی میڈیا کےمطابق ، مظاہرین نے   نصریہ اور بغداد کے درمیان واقع ایک پل    پر رکاوٹیں کھڑی کردیں ، ٹائرجلائے اور خیمہ گاڑکر پل  پر دھرنا دے دیا

1312670
جنوبی عراق میں احتجاج مظاہرین نے کمشنر دفتر کوآگ لگادی

جنوبی عراق کے صوبہ زکار میں گزشتہ روز حکومت مخالف  احتجاج   کے دوران  مظاہرین نے   کمشنر کے      دفتر کو آگ لگا دی ۔

 مقامی میڈیا کےمطابق ، مظاہرین نے   نصریہ اور بغداد کے درمیان   واقع ایک پل    پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں ، ٹائر  جلائے اور خیمہ گاڑ کر پل  پر دھرنا دے دیا ۔

مظاہرین کے ایک دیگر گروپ نے  زکار  کے قصبے  الدوایہ    کمشنر کے دفتر کو آگ لگا دی ۔

مظاہرین نے  ہڑتال  کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری دفاتر،تعلیمی اداروں  اور  دیگر اداروں  کے ملازمین کا راستہ روکنےکے لیے  سڑکوں پر  رکاوٹیں کھڑی کر  رکھی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں