لبنان: حزب اللہ اور امل تحریک کے حامیوں کا مظاہرین پر حملہ

گزشتہ شب حزب اللہ اور امل  تحریک کے درجنوں ارکان نے بیروت میں رِنگ پُل کے علاقے کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا

1311590
لبنان: حزب اللہ اور امل تحریک کے حامیوں کا مظاہرین پر حملہ

لبنانی دارالحکومت بیروت میں رات بھر مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد آج صبح حزب اللہ ملیشیا اور امل  تحریک  کے حامیوں کی تعداد  میں  کمی  آ گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ شب حزب اللہ اور امل  تحریک کے درجنوں ارکان نے بیروت میں رِنگ پُل کے علاقے کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا۔

یہ افراد پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مذکورہ پُل تک پہنچے تھے۔

 بعد ازاں انہوں نے مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور انہیں گالیاں دیں۔

بعد ازاں حفاظتی دستوں  اور فوجی اہلکاروں کی اضافی کمک نے حزب اللہ اور امل  تحریک  کے حامیوں کو مظاہرین کی جانب پیش قدمی سے روک دیا گیا۔

اس دوران مذکورہ حامیوں نے فوج کے اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔

 یاد رہے کہ لبنان میں گزشتہ ماہ 17 اکتوبر سے غیر معمولی نوعیت کے مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں جو معاشی صورت حال کی ابتری کے خلاف احتجاجا ًشروع ہوئے۔ مظاہرین بلا استثناء سیاسی اشرافیہ کے رخصت ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس پر بدعنوانی اور سرکاری مال لوٹنے کے الزامات ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں