"لبنان کا سیاسی بحران"محمد صفدی کا نام وزارت عظمی کے لیے تجویز

لبنان میں جاری سیاسی کشیدگی کے  تناظر میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مختلف سیاسی دھڑوں نے سابق وزیر محمد صفدی کے نئی حکومت کی قیادت کے لیے نام پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے دعوت دی گئی ہے

1306993
"لبنان کا سیاسی بحران"محمد صفدی کا نام وزارت عظمی کے لیے تجویز

لبنان میں جاری سیاسی کشیدگی کے  تناظر میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مختلف سیاسی دھڑوں نے سابق وزیر محمد صفدی کے نئی حکومت کی قیادت کے لیے نام پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

خبر کے مطابق ، نئی حکومت کی قیادت کے لیے سابق وزیر محمد صفدی کے نام پر ابتدائی طور پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 نئی حکومت کی سرربراہی کے نام کے انتخاب کے لیے ہونے والی بات چیت میں اور مذاکرات میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سعد حریری، تحریک امل اور حزب اللہ نے شرکت کی۔

 خیال رہے کہ محمد الصفدی ماضی میں وزارت خزانہ، وزارت اقتصادیات  اور وزارت محنت کے محکموں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے محمد صفدی کے گھر کےباہر بھی دھرنا دے رکھا تھا تاہم فوج نے مظاہرین کو منتشر کردیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں