عراق میں خونریزی کے واقعات انتہائی بیانک ہیں، اقوام متحدہ

حفاظتی قوتوں کی مظاہرین کے خلاف اصلی گولیوں سے مداخلت کی آوازیں  دارالحکومت کے کئی مقامات سے   سنائی دے رہی ہیں

1300278
عراق میں خونریزی کے واقعات انتہائی بیانک ہیں، اقوام متحدہ
irak gosteriler1.jpg

اقوام متحدہ کے عراق امدادی مشن  کی  سربراہ جینن ہینس  کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں خونریزی کے واقعات کا جاری ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

ہینس نے اپنے تحریری  بیان میں کہا ہے کہ تشدد محض تشدد ہی  پیدا کرتا ہے ، ہمیں پر امن مظاہروں کا  تحفظ کرنا چاہیے اور اب قومی ڈائیلاگ کا وقت آ گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت مخالف مظاہروں کے جاری ہونے والے عراق میں دارالحکومت بغداد   اور وسطی و جنوبی شہروں  میں انٹرنیٹ کی سہولت منقطع ہے۔

در یں اثناء بغداد  میں سیکورٹی  فورسسز  نے گرین زون  کے قریب  واقع احرار پُل   کو کنکریٹ کی رکاوٹوں سے بند کر دیا ہے۔ دارالحکومت  کے جمہوریت اور سینک پُل بھی احتجاجی مظاہروں کی بنا پر کئی دنوں سے بند پڑے ہیں۔

حفاظتی قوتوں کی مظاہرین کے خلاف اصلی گولیوں سے مداخلت کی آوازیں  دارالحکومت کے کئی مقامات سے   سنائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی شہری، بد عنوانیوں، بیروزگاری اور سرکاری خدمات کی کمیابی کے خلاف احتجاج کرنے کے زیر مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں  جلسے جلوس نکال رہے ہیں۔  ملک میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے  ان   مظاہروں  نے اربعین  تقریبات کی بنا پر کچھ مدت کے وقفے کے بعد  25 اکتوبر کو  زور پکڑ لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں