شام، تل ابیض میں بم لادی گاڑی کا وقت سے پہلے ہی تعین

گاڑی میں نصب بم کو با حفاظت طریقے سے ہوا میں اڑا دیا  گیا

1295986
شام، تل ابیض میں بم لادی گاڑی کا وقت سے پہلے  ہی تعین

شامی قومی  فوج  نے تل ابیض میں  بم لادی گئی ایک گاڑی کا تعین کرتے ہوئے  دہشت گرد حملے کا سدِ باب کر لیا ہے۔

گاڑی میں نصب بم کو با حفاظت طریقے سے ہوا میں اڑا دیا  گیا۔

چشمہ امن کاروائی  کے ذریعے  دہشت گردوں سے پاک کیے جانے والے تل ابیض میں سلامتی کا ماحول قائم کرنے کے زیرِ مقصد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شامی قومی فوج نے اس دائرہ کار میں شام۔ ترکی سرحدوں کے جوار میں واقع تل ابیض کے مرکزی علاقے میں کل دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK  کے  کارندوں کی جانب سے   ایک گاڑی میں بم نصب  کرتے ہوئے حملے کی منصوبہ بندی کا تعین کیا ۔

گنجان آباد علاقے سے بڑی احتیاط کے ساتھ نکالی جانے والی بم  لادی گاڑی کو ایک ویران جگہ تک لیجاتے ہوئے  با حفاظت طریقے سے ہوا میں اڑا دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں