ایران ہماری شرائط پوری کرے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں: جبیری

ہماری شرائط پوری کی جانے کی صورت میں ہم ایران کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں: وزیر خارجہ عادل الجبیر

1280093
ایران ہماری شرائط پوری کرے ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں: جبیری

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہماری شرائط پوری کی جانے کی صورت میں ہم ایران کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں۔

ایران کے حکومتی ترجمان علی ربّی کے اس بیان کے جواب میں کہ "سعودی عرب مخلصانہ شکل میں اپنے روّیوں میں تبدیلی پیدا کرے تو ہم مذاکرات کی طلب  کا خیر مقدم کر سکتے ہیں" جبیری نے ٹویٹر پیج سے بیان جاری کیا ہے۔

جبیری نے کہا ہے کہ "ہم نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی طلب کا حامل کوئی مراسلہ نہیں بھیجا"۔

ٹویٹر پیغام میں مذاکرات کے لئے سعودی عرب کی شرائط کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "دہشت گردی کے ساتھ تعاون کرنا بند کریں۔ افراتفری ، تباہی و بربادی کی پالیسیوں اور عرب ممالک کے داخلہ معاملات میں مداخلت   کرنا بند کریں۔ اجتماعی تباہی  پھیلانے والے اسلحے کی تیاری  اور بیلسٹک میزائل پروگراموں  کو بند کریں۔ نارمل  حکومت والا طرز عمل اپنائیں دہشت گردی  کی پشت پناہی کرنے والی باغی حکومت والا نہیں"۔

عادل الجبیری نے کہا ہے کہ "سعودی عرب نے یمن کے بارے میں ایران کے ساتھ کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کرے گا۔ یمن اپنے تمام طبقوں اور فرقوں کے ساتھ یمنیوں کا ہے۔ یمن بحران کا سبب وہاں ایران کا عمل دخل ہے اور ایران کی موجودہ حکومت کے یمن سے مطالبات میں امن و سکون کا نمبر سب سے آخر میں آتا ہے"۔

تاہم ایران انتظامیہ کی طرف سے عادل الجبیر کے بیانات کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الجزیرہ ٹیلی ویژن کے لئے ایران کے اسمبلی اسپیکر علی لارجانی  نےاپنے بیان میں کہا تھا کہ "ہم بن سلمان  کے، مسائل کے مذاکراتی حل کی خواہش پر مبنی ،بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مذاکرات کے لئے ایران کے دروازے کھلے ہیں"۔

ایران کے حکومتی ترجمان علی ربّی نے  سوموار کے دن  منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی عرب  کی طرف سے تہران انتظامیہ  کے ساتھ مذاکرات کی طلب کے بارے میں بیان کے جوان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے ،اپنے طرز عمل میں مخلصانہ تبدیلی لانے کی صورت میں ہم مذاکرات کی طلب کا خیر مقدم کریں گے۔



متعللقہ خبریں