شام، عفرین میں کار بم دھماکہ

نمازِ جمعہ سے قبل کیے گئے اس حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 13 شہری زخمی ہو ئے کہ جن میں بچے بھی شامل ہیں

1268864
شام، عفرین میں کار بم دھماکہ

شمالی شام کے علاقے عفرین میں ایک  کار بم دھماکے میں ابتدائی معلومات کےمطابق 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تحصیل عفرین کے مرکزی علاقے میں شہریوں کا ہجوم ہونے والے ایک علاقے میں کار بم دھماکہ کیا گیا۔

نمازِ جمعہ سے قبل کیے گئے اس حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 13 شہری زخمی ہو ئے کہ جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

جائے وقوعہ کو پہنچنے والے سول دفاعی  تنظیم کی ٹیم نے زخمیوں کو   طبی مراکز منتقل کیا، اس ٹیم نے دھماکے سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں بھی مدد کی۔

دھماکے سے  مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

علاقے کو روانہ کردہ سیکورٹی قوتیں اس حملے کے پیچھے وائے پی جی/PKK کار فرما   ہونے کے احتمال پر تحقیقات کر رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں