شام: دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے بیک وقت تین حملے

تل رفات میں پاوں جمائے بیٹھی دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے کل رات کے وقت باب، عزیز اور عفرین کے علاقوں میں بیک وقت حملے

1260770
شام: دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کی طرف سے بیک وقت تین حملے

شام کے علاقے تل رفات میں پاوں جمائے بیٹھی دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے کل رات کے وقت باب، عزیز اور عفرین کے علاقوں میں بیک وقت حملے کئے۔

دہشت گرد تنظیم YPG/PKKنے باب کے مغرب میں آزاد شامی فوج  کے زیر کنٹرول گاوں دِکلاباش میں داخل ہونے کے لئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہو گئی۔

اسی وقت دہشت گرد تنظیم نے عزیز کے جنوبی علاقے کفر کرشاً  سے بھی آزاد شامی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے آزاد شامی فوج کی طرف سے رفو کر دیا گیا۔

ان کے ساتھ بیک وقت تیسرا حملہ  دہشت گرد تنظیم YPG/PKKنے عفرین  کے جنوبی علاقے کیمار میں شامی مخالفین پر کیا۔

آزاد شامی فوج نے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا۔

ترک مسلح افواج کے ہوٹزروں نے بھی YPG/PKKکے مورچوں پر فائرنگ کی۔



متعللقہ خبریں