اسرائیلی فوجی، شہداء کی بے حرمتی کر کے، اپنی وحشت و بربریت کی تصدیق کر رہے ہیں: حماس
قتل کئے گئے فلسطینیوں کے جنازوں کے ساتھ روا رکھا گیا بدصورت روّیہ ایک ایسا جُرم ہے جس کی مذّمت ضروری ہے: حماس
فلسطین تحریکِ مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی، شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی کر کے، اپنی وحشت و بربریت کی تصدیق کر رہے ہیں۔
حماس نے، اسرائیلی فوجیوں کے، دریائے اردن کے مغربی کنارے میں، فلسطینیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں چھت سے نیچے گرانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں حماس نے کہا ہے کہ "شہداء کی لاشوں کو چھت سے نیچے گرانے کے وحشیانہ مناظر نے اسرائیلی فوج کی اس وحشت و بربریت کی ایک دفعہ پھر تصدیق کر دی ہے جو وہ بین الاقوامی برادری کی خاموشی سے شہ پا کر اور امریکہ کی سیاسی و عسکری امداد کے ذریعے غزّہ میں ہمارے عوام کا قتل عام اور نسل کشی کر کے جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کئے گئے فلسطینیوں کے جنازوں کے ساتھ روا رکھا گیا یہ بدصورت روّیہ ایک ایسا جُرم ہے جس کی مذّمت ضروری ہے۔ ہم تمام بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس روّیے کی مذّمت کی جائے۔
بیان میں اسرائیلی فوج کے، غزّہ کی پٹّی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ،سرزد کردہ گھناونے جرائم کو بین الاقوامی اور تمام انسانی حقوق کے منافی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ "یہ حرکت ظاہر کرتی ہے کہ "اس فاشسٹ قابض حکومت کو ہمارے عوام کے اور علاقائی عوام کے قتل عام اور کسی بھی جُرم کے ارتکاب کے لئے کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہے"۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشت و بربریت کا ایک اور منظر سوشل میڈیا پر آ گیا ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی مقبوضہ دریائےا ردن کے مغربی کنارے کے شہر جنین کے علاقے 'قباتیہ' پر چھاپے کے دوران قتل کئے گئے ایک فلسطینی کی لاش کو ٹھوکریں مار کر چھت سے نیچے گراتے دِکھائی دے رہے ہیں۔