عزالدین القسام بریگیڈ نے فلسطینیوں کے گھر میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا
رفح کے مشرق میں واقع طننور محلےکے ایک گھر میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی پرسنل گولہ بارود سے نشانہ بنایا گیا
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر میں ایک گھر میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس سے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح کے مشرق میں واقع طننور محلےکے ایک گھر میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی پرسنل گولہ بارود سے نشانہ بنایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں کچھ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے علاقے میں اترے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں اور علاقے پر قبضہ کرنے کے زیر مقصد بری آپریشن شروع کرنے والی اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے 6 مئی کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر پر زمینی حملے شروع کیے اور غزہ کا دنیا کے ساتھ واحد رابطہ ہونے والی رفح سرحدی چوکی پر قبضہ کر لیا تھا۔