ہمارا بدلہ ایک منصفانہ قصّاص ہو گا: حسن نصر اللہ

لبنان پر حملے کر کے اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے۔ اسرائیلی حملے لبنانی عوام کے خلاف ایک اعلانِ جنگ ہیں: حسن نصر اللہ

2189466
ہمارا بدلہ ایک منصفانہ قصّاص ہو گا: حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ  نے کہا ہے کہ "اسرائیل کے لبنان پر حملے لبنانی عوام کے خلاف اعلانِ جنگ ہیں"۔

ٹیلی ویژن سے نشر کئے گئے خطاب میں حسن نصر اللہ نے، منگل اور بدھ کے روز وائر لیس آلات کے ذریعے کئے گئے اور 37 افراد کی اموات اور ہزاروں کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے، حملوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "لبنان پر حملے کر کے اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے۔ منگل اور بدھ کے حملوں میں اسرائیل کی نیت 2 منٹ میں 5 ہزار افراد کو قتل کرنا تھا۔ اسرائیلی حملے لبنانی عوام کے خلاف ایک اعلانِ جنگ ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ان حملوں سے لبنان کی تحریکِ مزاحمت کو بہت بڑا دھچکہ لگا ہے۔ یہ اسرائیل کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں بھی ایسا بڑا حملہ تھا جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسرائیل ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ہم سے آگے ہے کیونکہ نیٹو اور امریکہ اس کی مدد کر رہے ہیں"۔

اسرائیل کے ان حملوں  کے جواب سے متعلق بات کرتے ہوئے حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ "منگل اور بدھ کے حملوں کے جواب کے  وقت، جگہ اور شکل کا تعین ہم کریں گے۔ ہمارا بدلہ ایک منصفانہ قصّاص ہو گا"۔

اس دوران حسن نصر اللہ کے خطاب سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے لبنان کے بعض علاقوں پر فضائی حملے کئے  ہیں۔ بیان کے دوران بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے دارالحکومت بیروت اور بعض دیگر علاقوں کی فضاوں میں نیچی پروازیں کیں اور ساونڈ بیریئر کو عبور کر کے سونک دھماکے کئے ہیں۔  



متعللقہ خبریں