یمنی شہرعدن میں دھماکے،ہلاک شدگان کی تعداد49 ہو گئی

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ  روز جنوبی شہر عدن میں ایرانی نواز حوثی شدت پسندوں کےدو حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی ہے جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں

1246825
یمنی شہرعدن میں دھماکے،ہلاک شدگان کی تعداد49 ہو گئی

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ  روز جنوبی شہر عدن میں ایرانی نواز  حوثی شدت پسندوں کےدو حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی ہے جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر کے مطابق،  گزشتہ روز پہلا دھماکہ  عدن شہر کے مضافاتی علاقے عمر المختار میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایک پولیس مرکز پر کیا گیا۔

 اس حملےمیں 13 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

 دوسرے واقعے میں ایک عسکری  کیمپ میں  جاری  پریڈ کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

 اس  حملے میں حامی فوج   کے کمانڈر میجر جنرل منیر الیافعی سمیت 36 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 



متعللقہ خبریں