ایران نے 1ہزار کلومیٹر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے:پینٹاگون

سی این این  نے امریکی وزارت دفاع  پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل شہاب -3 کا تجربہ کیا ہے جو 1000 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

1242835
ایران نے 1ہزار کلومیٹر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے:پینٹاگون

مختلف ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو 1000 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

 سی این این  نے امریکی وزارت دفاع  پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل شہاب -3 کا تجربہ کیا ہے جو 1000 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ امریکی مال بردار جہازوں اور  فوجی اڈوں کے لیے خطرہ نہیں بنا۔

 قبل ازیں ایران نے گزشتہ  بدھ کے روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنےکا دعوی کیا تھا۔

 ایران کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں