یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع صوبے عمران میں 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1239482
یمن: 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک، 6 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع صوبے عمران میں 2 حوثی گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کل شام، حوثی کمانڈروں میں سے محمد الشتوی  اور مجاہد کشیرا سے منسلک، مسلح گروپوں کے درمیان  جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

حوثیوں کی طرف سے جھڑپ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ جھڑپ، حوثیوں کے درمیان اِب، قعطبہ اور الضالع کے راستے پر، مسافروں سے وصول کردہ لگان کے معاملے میں عدم مفاہمت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کا سامنا ہے اور ایک تواتر سے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کی حامل حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں